Jan 16, 2017

Ghazal, Hijar main marray ya wassal main jiye



ہجر میں مرے یا وصل میں جیے
ہمی لوگ تھے جو اصل میں جیے

کسی نے کہا تھا مرتے دم تک جیو
تیرے پہلو کی طرح مقتل میں جیے

مشکلیں پڑیں کبھی نہ آساں ہونے کو
ہم زندہ دل ایسے ہر مشکل میں جیے

تمھارے شہر کا ہر وہ شخص میرا ہے
جو میرے بعد میری شکل میں جیے

اور اب زندگی کی تعریف بدل دو
زندہ وہ ہے جو ہر ایک پل میں جیے

عمران خوشحال